سکردو میں عوام سحر و افطار ی کے وقت بھی بجلی کی سہولت سے محروم ،وزیر برقیات کا بیان بھی ہوائی ثابت ہوا

بدھ 23 مئی 2018 23:41

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) سکردو میں عوام سحر و افطار ی کے وقت بھی بجلی کی سہولت سے محروم ، محکمہ برقیات کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے، روزہ دار افطار اور سحری اندھیرے میں کرنے پر مجبور ۔وزیر برقیات کا بیان بھی ہوائی ثابت ہوکررہ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلتستان کا ہیڈ کوارٹر سکردو گزشتہ ایک ماہ سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے لیکن اس معاملے پر محکمہ برقیات کے ساتھ ساتھ انجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے بھی چپ کا روزہ رکھ لیا ہے بتایا جاتا ہے کہ صوبائی وزیر برقیات حاجی اکبرتابان نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ سکردو شہر میں رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے گے تاہم صوبائی وزیر تعلیم کی یقین دہانی بھی سیاسی ثابت ہوئی اور رمضان کے پہلے عشرے میں بھی لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا جس کے باعث روزہ دار اس خدشے کااظہار کرنے لگا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو ماہ صیام کی بابرکت راتوں میں بھی اندھیرے میں اعمال بجا لانے پڑیں گے روزہ داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکردو کے صارفین پر رحم کرتے ہوئے۔