سکردو، پولیس بیسل پل جلانیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پر عزم،مشتبہ افراد سے تفتیش کا عمل تیز کردیا

بدھ مئی 23:41

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) تسر پولیس بیسل پل جلانیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پر عزم ،مشتبہ افراد سے تفتیش کے سلسلے کو تیز کردیا کردیا گیا۔تفصیلات کیمطابق ایک ہفتہ قبل نامعلوم افراد نے بیسل پل کو آگ لگا کر جلا دیا تھا جس پر بیسل کے عمائدین نے تسر تھانے میں سیسکو والوں کے خلاف درخواست دی تھی تاہم ناگزیر وجوہ کی بناء پر اس کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق نڈر پولیس آفیسر محمد زمان کے بطور ایس ایچ او تعیناتی کے ساتھ ہی انہوں نے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ٹھان لی ہے اس سلسلے میں انہوں مشتبہ افراد سے تفتیش شروع کردیا ہے جس کے بعد اس کیس میں پیش رفت کی امید کی جارہی ہے اس حوالے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تسر محمد زمان نے بتایا کہ پل جلانے والے اصل ملزمان تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ مشتبہ افراد سے تفتیش کیا جائے تاکہ اصل ملزمان تک پہنچ سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا ہے اور اصل ملزمان قانون کے گرفت میں ہر صورت لایا جائیگا انہوں نے کہا کہ اصل ملزمان کی گرفتاری تک تفتیش کے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا اور جب تک اصل ملزمان پکڑے نہیں جائیں گے پولیس چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :