لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے ملازمین کو ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست فیصلے کے لیے جی ایم ریلوے کو بھجوا دی

بدھ 23 مئی 2018 23:42

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ریلوے کے ملازمین کو ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست فیصلے کے لیے جی ایم ریلوے کو بھجوا دی اور حکم دیا کہ درخواستگزاران کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

جسٹس عابد عزیز شیخ نے جاوید سمیت 16 ملازمین کی درخواستون پر سماعت کی جس میں عرصہ دراز سے ریلوے کی نوکریوں پر فرائض سر انجام۔

دینے والے ملازمین کو ترقی نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ تھا کہ عرصہ دراز سے درجہ چہارم پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں مگر محکمے میں کئی درخواستیں دینے پر بھی ترقی نہ دی گئی، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست نمٹا دی۔