رمضان بازار میں معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وحیدانصاری

بدھ مئی 23:42

لیہ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئر پنجاب وحید اختر انصاری نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے یہ بات سستے رمضان بازار کروڑ لعل عیسن کے اچانک دورہ کے موقع پر کہی،انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں قائم سٹالز پر اشیاء خورو نوش کی وافر مقدار موجود ہونی چاہیے تاکہ عوام حکومت پنجاب کی طرف سے دی جانیوالی سبسڈی سے استفادہ کرسکیں،انہو ں نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیااور اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر کروڑ احمد فراز اعوان اور سی او ضلع کونسل ممتاز خان کلاچی بھی ہمراہ تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :