چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری طلائی زیورات ‘نقدی ‘سعودی ریال ‘ڈالر اور موٹرسائیکل وغیرہ سے محروم

بدھ 23 مئی 2018 23:42

ساہیوال۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری طلائی زیورات ‘نقدی ‘سعودی ریال ‘ڈالر اور موٹرسائیکل وغیرہ سے محروم ہو گئے۔ تفصیل کے مطا بق چوری کی واردات 90/9-Lمیںہو ئی یہاں شہزاد وغیرہ4ملزمان نے محمد عمر کے گھر سے نقدی‘ پارچات اور طلائی زیورات وغیرہ مالیتی 1لاکھ50ہزارروپے چراکرلے گئے۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں شاداب ٹائون میں ثاقب نے محمد احسان کی گاڑی سے نقدی ‘ڈالر ‘سعودی ریا ل والا بریف کیس مالیتی 2لاکھ روپے ‘موضع جیون شاہ میں غلام حسین وغیرہ 4ملزمان نے ظفر اقبال کے گھر سے مو یشی مالیتی40ہزارروپے ‘1/10-Lمیں نامعلوم ملزمان نے عمر دراز کے گھرکی دیوار پھلانگ کر گھر سے نقدی ‘موٹرسائیکل اورموبائل فون وغیرہ مالیتی55ہزارروپے وغیرہ چرالی۔

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :