گندم کی خریداری کے تمام مراحل شفاف طریقے سے مکمل کئے جائیں، ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر

بدھ 23 مئی 2018 23:42

جھنگ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء)گندم کی خریداری کے تمام مراحل شفاف طریقے سے مکمل کئے جائیں اورکسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جائیگا اور انہیں اسکا معاوضہ ادا کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر اسلم دھول نے بتایا کہ ضلع میں اب تک20لاکھ9ہزار685باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ ایک لاکھ57ہزار340میٹرک ٹن گندم کسانوں سے خریدی جا چکی ہے جو کل ہدف کا 66فیصد ہے۔

انہوںنے کہا کہ گندم خریداری کا عمل 30مئی تک مکمل کر لیا جائیگا اور کسانوں سے سو فیصدمقررہ ٹارگٹ حاصل کر لیا جائیگا۔انہوںنے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کے معاوضہ کی بروقت ادائیگی کی جا رہی ہے اور تمام کام میرٹ پر مکمل کئے جا رہے ہیں۔ کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔