سبزی منڈی میں ڈاکوکریانہ کی دکان سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

بدھ 23 مئی 2018 23:43

قصور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سبزی منڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی ‘نامعلوم ڈاکوگن پوائنٹ پرکریانہ کی دکان سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار‘ ہو گئے ،واقعات کے مطابق تھانہ کھڈیاں سے چند گز فاصلے پر موجود مختار فوجی کریانہ سٹور سے بوقت دوپہر نامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکو گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی ،اعلیٰ برانڈ کے سگریٹ وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے چندیوم قبل مین دیپالپورروڈزرعی ادویات کی دکان سے بھی ڈاکوؤں نے نقدی رقم لوٹی،بھرے بازارگلزارچوک میں خاتون سکول ٹیچرسے پونے تین لاکھ روپے نقدی زیورات وغیرہ بھی چھننے کی واردات ہوئی، تاجربرادری نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موثراقدامات کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :