ڈاکوئوں کی فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق،2بیٹے شدید زخمی

بدھ 23 مئی 2018 23:43

عارف والا۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) دن دیہاڑے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق جبکہ2بیٹے شدید زخمی ہو گئے ،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں45/EB کے نزدیک موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں کی راہ گیر ویگن سواروں سے ڈکیتی کی کوشش بچانے کیلئے آنیوالے باپ بیٹوں پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں باپ ریاض احمد ، بیٹا مدثر موقعہ پر جاں بحق جبکہ دوبیٹے نواز ش اورغضنفر شدید زخمی ہوگئے ،ڈاکوئوں راہ گیر کا موٹرسائیکل چھین کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ورثاء نے سٹرک پرٹائر نذرآتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا،پولیس نے باپ بیٹے کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمیوں کو طبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔