وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں تین ارب روپے سے زائدلاگت سے بننے والے ہائی لیول پل کاافتتاح کردیا

آنے والا الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کاہے، یہ الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن ہی جیتے گی:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف

بدھ مئی 23:43

سرگودھا۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سرگودھا میں دریائے جہلم پر لنگر والا پتن تا ساہیوال ہائی لیول پل کا افتتاح کیا۔ لنگروالا پتن تا ساہیوال2100فٹ طویل ہائی لیول پل کی تعمیر پر 3 ارب روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ہائی لیول پل ضلع سرگودھا اور ضلع خوشاب کی 27 لاکھ سے زائد آبادی کو سفری سہولت فراہم کرے گا۔

ہائی لیول پل کی تعمیر سے سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے درمیان مسافت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔پل کی تعمیر سے علاقے میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔پل کی تعمیر سے عوام کی ہسپتال، سکول، کالج اور یونیورسٹیوں تک رسائی آسان ہوگی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لنگر والا پل کے افتتاح کے بعد اس کا معائنہ کیااور تعمیر کے اعلی معیار کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کو منصوبے کے بار ے میں بریفنگ دی گئی۔۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لنگر والا پتن پل کے افتتاح کے بعد سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے سٹیڈیم میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چلچلاتی دھوپ اور روزے کے ساتھ عوام کا جم غفیر یہ گواہی دے رہاہے کہ آنے والا الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کاہے اور یہ الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن ہی جیتے گی-انہوںنے کہاکہ 2013ء میں محمدنوازشریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا بجلی کی بنا پر ہونے والے اندھیرے دور کریں گے اور اللہ تعالی کا بے پایا ں فضل و کرم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پورا زور لگایا ، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے بجلی کے منصوبوں میں کئی سو ار ب روپے کی سرمایہ کاری کی --سی پیک کے تحت بھی بجلی کے منصوبے لگائے گئے --پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور میں ملک میں 10ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگا ئے گئے ہیں جو پورے پاکستان کو بجلی مہیا کر رہے ہیں -2010ء میں بجلی جاتی تھی توواپس نہیں آتی تھی آج مخالفین جو مرضی کہیں بجلی کے منصوبے پوری آب و تاب سے چل رہے ہیں -بھکی پاور پلانٹ سے 1180میگا واٹ، حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ سے 1250میگاواٹ ،بلوکی سے 1250میگا واٹ بجلی پاکستان کو مہیا کی جا رہی ہے جبکہ سی پیک کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 1320میگاواٹ اور پورٹ قاسم سے 1320میگا واٹ بجلی مہیا کی جا رہی ہے ،وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو ان کا حق دیاہی-انہوںنے مزید کہا کہ کھادوں پر قیمت آدھی کی گئی ہے او راس ضمن میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے ،دیہی علاقوں میں ہزاروں کلو میٹر کارپٹٹڈ سڑکیں بنائی گئی ہیں جن پر 85ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کے نرخ کم کئے گئے ہیں ،آج کسان کو سستی بجلی مل رہی ہے -انہوںنے کہاکہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ پنجاب حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے او ر9برس کے دوران 17ارب روپے کے وظائف مستحق اور ہونہار طلبا و طالبات میں تقسیم کئے جا چکے ہیں - پنجاب حکومت نے 40ارب روپے کے بلاسود قرضے بے روزگار نوجوانوں کو دیئے ہیںجس سے 20لاکھ سے زائد افراد کو با عزت روز گار ملا ہے --پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار کام کئے ہیں او رہمارے کام ہماری خدمت کی گواہی د یتے ہیں آج مخالفین کہتے ہیں کہ ہم وزیراعظم بن کر اگلے 100دن کا پروگرام دیں گے، نیازی صاحب آپ نے کے پی کے میں نہ ہسپتال بنایا نہ کوئی یونیورسٹی ، کے پی کے میں آپ نے کچھ نہیں کیا-اللہ تعالیٰ نے ہمیں عام انتخابات کے بعد موقع دیاتو ہر ضلع میںنیا ہسپتال اورنئی یونیورسٹی بنائیں گے -وزیراعلی نے کہاکہ یہ مداری ، زرداری او رنیازی اکٹھے ہوگئے ہیں،میں کراچی اور سندھ گیا وہاں پر کراچی او رسندھ کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا-تب میں نے کہاکہ تھا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں جبکہ میں کہتا ہوں مرسوں مرسوں کم نہ کرسوں، نیازی صاحب نے دھرنے دئیے ، لا ک ڈائون کئے ، اور جب ڈینگی آیا تو پہاڑوں پر چلے گئے --عمران خان نے کے پی کے کا حلیہ بگاڑ دیاہے او رکہتے ہیں کہ دو نہیں ایک پاکستان بنائوں گا ، نیازی صاحب آپ سے کچھ نہیں ہوگا ، آپ نے کہاتھا کہ میں پشاو رمیں جنگلہ بس نہیں بنائوں گا بلکہ کالج او رتعلیمی ادارے بنائوں گا -لیکن آپ نے کوئی ڈھنگ سے کام نہیں کیا نہ کالج بنائے نہ یونیورسٹیاں او رجنگلہ بس پر بھی اب کام شروع کیا ہے اور اس کیلئے پورا پشاور اکٹھار کر رکھ دیاہے -وزیراعلی نے اعلان کیا کہ اگر عام انتخابات میں عوام نے ہمیں منتخب کیا تو میں سرگودھا میں ٹیکینکل یونیورسٹی بنائوں گا اسی طرح خوشاب میں بھی یونیورسٹی بنائیں گے ۔

وزیراعلی نے کہا کہ خواہ میری جان چلی جائے جب تک میری آخری سانس ہے اورمیرے جسم میں خون کا آخری قطرہ ہے میں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے جان لڑا دوں گا اورپاکستان کو بھارت سے آ گے لے کر جاناہے -وطن عزیز کو عظیم سے عظیم بنا کر دم لیں گے۔