ایئر فریٹ یونٹ کراچی میں مس ڈیکلریشن کے ذریعی28 لاکھ 54 ہزار سے زائد کے ڈیوٹی ٹیکسز چوری کا انکشاف

ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پریوینٹو آئی سی جی نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے سامان تحویل میں لے لیا

بدھ 23 مئی 2018 23:44

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ایئر فریٹ یونٹ کراچی میں مس ڈیکلریشن کے ذریعی28 لاکھ 54 ہزار سے زائد کے ڈیوٹی ٹیکسز چوری کا انکشاف ہوا ہے ۔ ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پریوینٹو آئی سی جی نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے سامان تحویل میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹر شعیب رضا نے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پریوینٹو آئی سی جی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیری ڈی ناٹا میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر دبئی کی فلائٹ ای کے 600 سے کراچی امپورٹ کیے جانے والے کنسائمنٹ کو کلیئر کیے جانے کے بعد فوری طور پر گیٹ پر رکوا کر کنسائنمنٹ کی دوبارہ ایگزامنیشن کی تو انکشاف ہوا کہ میسرز پیراڈائز ای کامرس سلوشنز کراچی نے مس ڈکلیئریشن کرتے ہوئے میگزین پرنٹڈ میٹریل کی بجائے کاسمیٹکس اور دیگر متفرق اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم کسٹم پریوینٹو کلکٹریٹ نے 51 پیکجز پر مشتمل 690 کلو گرام کا کنسائنمنٹ تحویل میں لیکر سیزر رپورٹ کے مقدمہ درج کرکے میسرز پیراڈائز ای کامرس سلوشنز کے مالک نجیب مرکاتیہ اور رفیق احمد صدیقی کو باضابطہ طور پر گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ مذکورہ ملزمان نے مس ڈکلیئریشن کرتے ہوئے 35 لاکھ 91 ہزار 514 روپے مالیت کی کنسائمنٹ پر 28 لاکھ 54 ہزار 945 روپے ڈیوٹی ٹیکسز چوری کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔