پارٹی بھی اسی فلسفہ کے تحت تمام مذاہب اور قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے ،مصطفی کمال

بدھ 23 مئی 2018 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال سینٹ پیٹرک چرچ میں آرچ بشپ جازف کوٹس سے ملاقات کی اور آرچ بشپ جازف کوٹس کو کارڈینل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی,پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان کے لیئے اعزاز ہے کے چوبیس سال بعد دوبارہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے،دنیا میں 127 کارڈینلز میں سے ایک کارڈینیل پاکستان سے منتخب ہونا پاکستان کے لیئے اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آرچ بشپ جازف کوٹس کا کارڈینیل منتخب ہونے سے پاکستان کا امیج بینلاقوامی سطح پر بہتر بنانے میں مدد ملے گی انہوںنے کہاکہ ہماری پارٹی بھی اسی فلسفہ کے تحت تمام مذاہب اور قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہی, پی ایس پی اس سبز ہلالی پرچم کے مانے والے ہر شخص کو بلا تفریق مذہب اور قومیت کے اپنا بھائی سمجھتی ہے اورقائد اعظم محمد علی جناح کا فلسفہ یہی تھا کے تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارگی برقرار رہی اس مو قع پر رہنما پی ایس پی شہریار نیازی بھی موجود تھے۔