میونسپل ورکرز یونینز الائنس کے صدرسیدذوالفقارشاہ کی کوششیں رنگ لے آئیں

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بلدیہ جنوبی کی400کے لگ بھگ ملازمین کی ماہوار تنخواہیں آج صبح سے ادا کردی جائیں گی

بدھ 23 مئی 2018 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ کی شبانہ روز کوششیں بالآخر رنگ لے آئیں ۔سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے تحت بلدیہ جنوبی میں کام کرنے والے 400کے لگ بھگ ملازمین کی گزشتہ ماہ کی تنخواہیں آج صبح سے ادا کردی جائیں گی ۔اس سلسلے میں ایم ڈی سولڈ ویسٹ طلحہ فاروقی کی ذاتی دلچسپی کے باعث 400کے لگ بھگ ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہیں سیدذوالفقارشاہ کی کوششوں سے جاری کرنے کے لیے شام گئے چیکس جاری کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

جوکہ بینک سے کلیئر نگ کے بعد فوری طور پر ملازمین کے بینک اکائونٹس میں ٹرانسفر کردی جائیں گی اور آج صبح سے اس پر ادائیگی شروع ہونے کا امکان ہے ۔میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز ،بلدیہ جنوبی کے رہنمائوں غلام حسین شاہ ،بنارس جدون ،عبدالحمید ،پھول محمد خان ،رضا حسین شاہ ،ارشد جمیل ،اسلم خان ،محمد الیاس ،عاقل حسین اور دیگر نے ایم ڈی سولڈ ویسٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں انسانی ہمدردی کے ناطے تنخواہوں کا اجراء کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :