Live Updates

تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

امید ہے آپ وزیراعظم بن کر تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے ،ْفوزیہ قصوری کا عمران خان کو خط

بدھ 23 مئی 2018 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے ،ْفوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفے کی کاپی کی تصویر بھی شیئر کی۔

(جاری ہے)

فوزیہ قصوری نے اپنے استعفے میں لکھا کہ تبدیلی کے خواہشمند لوگوں نے پی ٹی آئی سے امیدیں وابستہ کیں تاہم 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے دور ہوتی گئی۔

انہوں نے لکھا کہ پارٹی کے کارکنوں نے جانیں دیں لیکن قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا لہذا میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں ہے۔فوزیہ قصوری نے عمران خان کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ امید ہے آپ وزیراعظم بن کر تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات