محکمہ اینٹی کرپشن نے کر وڑوں کی کر پشن میں ملو ث سرکا ری افسران و اہلکا روں کیخلا ف کا روائی شروع کر دی

بدھ 23 مئی 2018 23:49

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے کر وڑوں روپے کی کر پشن میں ملو ث سرکا ری افسران و اہلکا روں کیخلا ف تین مختلف مقدما ت درج کر کے کا روائی شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فرید احمد شیخ کو ڈسٹرکٹ بار حا فظ آباد کے جوائنٹ سیکر ٹری یوسف الہی ایڈوکیٹ نے درخواست دیتے ہو ئے مو قف اختیار کیا کہ حافظ آباد شہر کے مشہور کاروباری علاقے ریلوے روڈ پر غیر معیاری بغیر پتھرڈالے ٹف ٹائیل لگا کر سرکا ری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کر پشن کے حکم پر انکوائری میں الزام ثا بت ہو نے پر اینٹی کرپشن حکام نے سہیل انور باجوہ ٹی او آئی اینڈ ایس میونسپل کمیٹی حافظ آباد ، سرفراز احمداے ٹی او آئی اینڈ ایس ، وسیم احمد سب انجینئر اور ٹھیکیدار منصب تارڑکیخلا ف مقدمہ درج کر لیاجبکہ اینٹی کر پشن نے سابقہ ڈی ای او کالجز راجہ ذوالفقار علی کی درخواست پر سا بق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز گجرات ارشد بٹ کے خلاف اختیا رات کا نا جا ئز استعمال کر کے جعلی دستاویزات تیارکرنے، تین ماہ کی ناجائز تنخواہیں حاصل کرنے ، دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ کا ناجائز قبضہ حاصل کرنے کے الزامات ثابت ہو نے پر مقدمہ درج کر لیااسی طرح اینٹی کر پشن نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فرید احمد شیخ کے حکم پر شہری اللہ یا رسے بھر تی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال سے جعلی سرٹیفکیٹ بنواکر دینے کے عوض 5 ہزار روپے رشوت لینے والے اینٹی کر پشن گوجرانوالہ کے سابق ڈرائیورریاست علی کے خلاف دوران انکوائری الزامات درست ثابت ہونے پرمقدمہ درج کر کے کا روائی شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :