Live Updates

نگران وزیراعظم کیلئے ن لیگ کے کس نام پر متفق ہوں گے، تحریک انصاف نے وزیراعظم کو خفیہ پیغام بھجوا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 مئی 2018 21:34

نگران وزیراعظم کیلئے ن لیگ کے کس نام پر متفق ہوں گے، تحریک انصاف نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) نگران وزیراعظم کیلئے تحریک انصاف نے وزیراعظم کو خفیہ پیغام بھجوا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کے درمیان نگران وزیراعظم کے نام کے اعلان کے حوالے سے تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔ نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان گزشتہ روز کیا جانا تھا، تاہم اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعظم کے نام کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار رہا تو یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب اس تمام صورتحال میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کو خفیہ پیغام بھیجا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھیجے گئے خفیہ پیغام میں تحریک انصاف ن لیگ کے پیش کردہ ایک نام پر متفق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس(ر)تصدق حسین جیلانی کے نام پر حکومت کا ساتھ دے سکتی ہے۔

تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ 2013 میں بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعظم کے نام کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے باعث یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تھا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے باعث الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کا انتخاب کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات