Live Updates

شہبا زشریف خیبر پختونخوا میں ترقی دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں،شوکت یوسفزئی

وزیر اعلیٰ پنجاب سنجیدہ بات کریں کہ ہم جواب دیں ان کو تو اب خواب میں بھی پرویز خٹک نظرآرہا ہے تو ہم کیا کریں نواز شریف نا اہل ہونے کے بعد تنہا ہوتے جا رہے ہیں انکے ساتھی ساتھ چھوڑ رہے ہیں،ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

بدھ 23 مئی 2018 23:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نا اہل ہونے کے بعد تنہا ہوتے جا رہے ہیں انکے ساتھی انکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ، دانیال عزیز اور طلال چوہدری جیسے لوگ انکا دفاع کرنے لگے ہیں اور انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہیلی کاپٹر سے اتریں تو انہیں کے پی میں بہت کچھ نظر آجائے گا اس وقت وہ حواس باختہ ہوئے ہیں ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب سنجیدہ بات کریں کہ ہم اسکا جواب دیں ان کو تو اب خواب میں بھی پرویز خٹک آرہا ہے تو ہم کیا کریں انہوں نے کہا کہ شہبا زشریف خیبر پختونخوا میں ترقی دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بڑے میاں اداروں چھوٹے میاں کے پی حکومت پر غصہ نکال رہے ہیں ،شریف خاندان اپنی ناکامیوں کا ملبہ تحریک انصاف پر نہ ڈالیں ، ہم پر تنقید کرنے والے اپنے 35سالوں کا حساب دیں ،کے پی پر آٹا بند کرنے والوں کو اسکی یاد کیوںستانے لگی ہے ، شوباز شریف اپنا نام تو بدلوپانچ سال میں بجلی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی ، زرداری کا احتساب کرنے والے خود احتساب کے شکنجے میں آگئے ہیں ،میاں برادران پاگل ہو گئے ہیں انکا دماغی ایکسرے ہونا چاہئیے ،عمران خان وزیر اعظم بنے تو ہر ایک کا احتساب ہو گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات