Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس اکائونٹس کی تفصیلات مبینہ طور پر اکبر ایس بابر کو فراہم کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 23 مئی 2018 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس اکائونٹس کی تفصیلات مبینہ طور پر اکبر ایس بابر کو فراہم کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بارہ مارچ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔سماعت کے دوران فاضل جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو نوٹس کیا تھا، عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس کیا اور وہ پیش بھی ہوئے۔دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات