Live Updates

میری نااہلی کو ختم کرنا ہے تو دھڑا دھڑ ووٹ دینے ہیں،نوازشریف

مسلم لیگ ( ن ) کو ووٹ دینا ہے،عہد کرو کہ ووٹ کو بے عزت نہیں ہونے دو گے میں عوام کی خدمت کر رہاتھا،میری ذات کا عمل دخل نہیں، غلط فیصلے الٹ جائیں گے ،مسلم لیگ ( ن ) کے ورکرز کنونشن سے خطاب

بدھ 23 مئی 2018 23:56

میری نااہلی کو ختم کرنا ہے تو دھڑا دھڑ ووٹ دینے ہیں،نوازشریف
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کو ووٹ دینا ہے اور عہد کرو کہ ووٹ کو بے عزت نہیں ہونے دو گے میں عوام کی خدمت کر رہاتھا،میری ذات کا عمل دخل نہیں، غلط فیصلے الٹ جائیں گے ،ترقی کا دور پھر شروع ہوگا ، اگر میری نااہلی کو ختم کرنا ہے تو دھڑا دھڑ ووٹ دینے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ملت لیاقت علی ہاکی سٹیڈیم ( لالہ زار گرائونڈ ) میں مسلم لیگ ( ن ) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکرز کنونشن سے مریم نواز ، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بھی خطاب کیاسٹیج پر وفاقی وزیر دانیال عزیز ، ممبران قومی اسمبلی کیپٹن محمد صفدر ، ملک اعتبار خان کھنڈا ، صوبائی وزراء جہانگیر خانزادہ ، چوہدری شیر علی ، ممبر آزاد کشمیر اسمبلی راجہ محمد صدیق ، ممبران پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان ، ملک ظفر اقبال گلیال ، ضلعی سینئر نائب صدر محمد سلیم شہزاد ، سربراہ سدریال گروپ ملک شیرعلی خان سدریال ، امیدواران پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، ملک ریاست علی سدریال ، آصف علی ملک ، وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، چیف ایگزیکٹو آفیسر مہریہ ٹائون اٹک ملک جاوید اختر موجود تھے ، جبکہ جلسہ گاہ میں ضلع بھر سے آئے ہوئے مسلم لیگ ( ن ) ، یوتھ ونگ ، ایم ایس ایف اور خواتین ونگ کی عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہوئے تھے اٹک میں مسلم لیگ( ن ) کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا کہ دن رات نوجوانوں کے مستقبل کے لیے کام کررہا تھا،یکایک ایک دن محمد نواز شریف کو فارغ کردیا گیا، 2013 ء میں لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی،کہاں گئی اب لوڈ شیڈنگ ،ہم بجلی لائے،بجلی سستی بھی کریں گے ، انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا جاکر دیکھو تم نے خیبر پختونخوا کے لوگوں کو دھوکہ دیا، تم نے صوبے کو آثار قدیمہ بنادیا ،تم جھوٹے ہو ، منافق ہو ، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کہتے تھے کہ محمد نواز شریف کو نکالیں گے تو یہ زیرو ہوجائے گا لیکن آج نواز شریف لوگوں کو ووٹ کو عزت دینے کی بات کر رہا ہے آپ نے نواز شریف کو نکال ر پاکستان کی ترقی کا پہیہ روک دیا ہے نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میرا اور اٹک کا جیل کا رشتہ ہے ، جمہوری حکومت پر شب خون مار کر سابق آمر پرویز مشرف نے انہیں 14 ماہ تک اٹک قلعہ کے عقوبت خانے کے علاوہ کراچی جیل میں بد ترین سلوک کر کے قید کیا انہیں اٹک قلعہ سے کراچی لے کر جانے کیلئے کامرہ ایئرپورٹ پر جہاز میں سوار کراتے وقت سیٹ پر ان کے ہاتھ پیچھے سے ہتھکڑیوں کیساتھ باندھ کر غیر انسانی سلوک کیا گیا آج بھی ان کیساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے پاکستان کی ترقی کیلئے جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے ہے جب کہ ان لوگوں کو جاکر کوئی نہیں پوچھتا جو بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کرکے چلے گئے ، ان کی صفر بٹا صفر کارکردگی رہی انہوں نے نواز شریف کا اٹک میں خطاب ، ان نوجوانوں کے لئے نواز شریف دن رات کام کررہا تھا ، محمد نواز شریف نے عوام کے نعروں کا جواب انگریزی میں کہا کہ I understandکی صورت میں دیا you love me and i love u to عوام کا دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا آیا کے نعرے اور یکا یک مجھے ہٹا دیاگیا ، میں ان مستقبل کے معماروں کے لئے کام کر رہاتھا لیکن اچانک ایک دن نوازشریف کو فارغ کر دیا جاتا ہے یہ نہیں دیکھاجاتا کہ نواز شریف نے 4سالوںمیں کیا کیا ہے 2013کو یاد کروکہ اٹک میں بجلی آتی تھی ، لوگوں نے کہا نہیں کتنے کتنے گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی بولو کہاں گئی لوڈ شیڈنگ ، کہاں گم ہوگئی لوڈ شیڈنگ ، کہاں بھاگ گئی لود شیڈنگ بجلی واپس لانا ہی نہیں بلکہ بجلی کو سستا کرنا بھی نواز شریف کا مشن ہے اٹک کو دیکھو سڑکوں سے بھرا جا رہا ہے ، اٹک پنجاب کا بہترین ضلع بن رہا ہے نواز شریف نے عوام سے پوچھا کہ کے پی کے اٹک سے کتنا دور ہے وہ کہتے تھے نیاکے پی کے بنائیں گے وہ اٹک آکر دیکھیں، کتنا فرق ہے دونوں میں تم نے کے پی کے کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے ، ان سے ظلم کیا ہے ، زیادتی کی ہے آج پرانا اور قدیم کے پی کے اسی طرح نظر آتاہے تم اس کو آثار قدیمہ بنا رہے ہو ، لوگو ں کو دھوکہ دیتے ہو، جھوٹ بولتے ہومنافقت کرتے ہوتمھارے پول کھل گئے ہیں کے پی کے کے اندرپاکستان مسلم لیگ ( ن ) اور نواز شریف آج سر خرو ہیں انشاء اللہ وہ کہتے تھے کہ نواز شریف کو وزرت عظمیٰ سے نکالیں گے تو یہ بالکل زیروہو جائیگاوہ کہتے تھے نوازشریف کو زندگی بھر کے لئے نااہل کریں گے تو یہ صفر ہوجائے گااگر نواز شریف نے زیرو ہونا تھا تو یہ نوجوان ، دوست بھائی ووٹ کوعزت دو کی باتیں کر رہے ہیں بجلی کے شعبہٴ میں پاکستان کو خودکفیل کرنے کے بعد اب اسے سستی کرنے کی جانب بڑھ رہے تھے اٹک کو جو کے پی کے کا پڑوسی ضلع ہے پسماندگی سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے یہاں ہر جگہ موٹر وے بن رہے ہیں اور اٹک چاروں طرف سے سٹرکوں کے جال میں گھرا ہوا ہے صوبائی وزیر چوہدری شیر علی کے حوالہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ ہکلہ سے سی پیک بن رہا ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان ژوب سے ہوتی ہوئی کوئٹہ تک جائے گی جنہوں نے اسلام آباد سے کوئٹہ جانا ہوگا وہ اس راستہ سے جائیں گے ہزارہ موٹر وے بھی تعمیر ہو چکی جس سے یہ علاقہ ترقی کی جانب گامزن ہو گیا یہ موٹروے مانسہرہ تک اور بعدازاں چائنہ پاکستان کے بارڈ ر تک جائے گی محمد نواز شریف نے میزبان جلسہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ ان سے میرا پکا رشتہ ہے ، میرا آ پ کا جیل کا رشتہ ہے نواز شریف کو اٹک کے قلعہ میںبند کر دیا ،14مہینوں تک اٹک اور کراچی کی جیلوں میں بند کر دیا گیا ، ہتھکڑیا پہنائی گئیں ، منتخب وزیر اعظم کو جہاز کی سیٹ کے ساتھ باندھ دیا ایک منتخب وزیر اعظم کے ساتھ یہ سلوک کرتے ہواور مجھے ہائی جیکر بنا دیا اور آج کیا سلوک کرتے ہوایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں ہے کوئی خرد برد کا الزام نہیں ہے ، کیا الزام ہے نواز شریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ وصول نہیں کی نواز شریف نے عوام سے پوچھا کہ آپ لوگ اس الزام کو تسلیم کرتے ہو، آپ کا دل قبول کرتا ہے ، ان کو کوئی نہیں پوچھتا جو 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرکے چلے گئے ان کو کوئی نہیں پوچھتا کہ ان کی کارکردگی صفر بٹہ صفر ہے ، موٹر وے بنائی، بجلی لے کر آئے ، کراچی کا امن بحال کیا ، بھتہ خوری، اغوء برائے تاوا ن کو ختم کیا دہشت گردی کو نواز شریف نے ختم کیا 2013میں دہشت گردی کے کتنے واقعات ہوتے تھے ، 2018ء 2013سے بہتر ہو گیا ہے نواز شریف نے عوام سے سوال کیا کہ نواز شریف کی نااہلی آپ کو قبول ہے جس پر عوام نے کہا کہ ہمیں منظور نہیں ہے، مسلم لیگ ( ن ) کو 2018میں اتنا ووٹ دینا ہے اور دل سے عہد کرنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ ووٹ کو بے عزت نہ کرو گے ، ووٹ کی بے توقیری نہیں ہونے دینگے ، ہم ووٹ کی خود بھی عزت کرینگے اور دوسروں سے بھی کروائیںگے نواز شریف نے عوام سے نعرے لگوائے کہ ووٹ کو عزت دو جس پر عوام نے بھی ان بھر پور ساتھ دیا ، یہاں عوام نعرہ لگاتی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات