وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع کیوں لی، حقیقت سامنے آ گئی

اسد خٹک نے شادی سے پہلے وینا ملک کو اربوں روپے کی جائیدادیں ہونے کی یقین دہانی کروائی مگر شادی کے بعد یہ تمام باتیں جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ مئی 22:34

وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع کیوں لی، حقیقت سامنے آ گئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23مئی 2018ء ) :وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع کیوں لیا، حقیقت سامنے آ گئی۔ اسد خٹک نے شادی سے پہلے وینا ملک کو اربوں روپے کی جائیدادیں ہونے کی یقین دہانی کروائی مگر شادی کے بعد یہ تمام باتیں جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک کو پاکستان کی منفرد اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے پاکستان کے علاوہ بالی وڈ میں بھی اپنے کام سے اپنی پہچان بنائی ۔

ماڈلنگ بھی کی ،ممیکری بھی اور ہوسٹنگ کے شعبے میں بھی اپنا نام بنایا۔اپنے کئیرئیر کے عروج پر وینا ملک نے سب چھوڑ کر دبئی کے بزنس مین اسد خٹک سے شادی کر لی ۔ابتدائی دنوں میں دونوں کا رشتہ کامیابی سے چل رہا تھا لیکن پھر حالات تبدیل ہو گئے اور وینا ملک اور اسد خٹک میں ناچاقی کی خبریں میڈیا کی زینت بننے لگیں بعد ازاں یہ بھی خبر آئی کہ وینا ملک اور اسد خٹک میں عیلحدگی ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل وینا ملک نے نجی ٹی وی پر خلع والے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بطور آرٹسٹ میں نے دوسرے لوگوں کے لیے مثال بننے کی کوشش کی اور ہر طرح سے اس رشتے کو نبھانے کے لیے جد و جہد کی۔اپنے کئیرئیر کے عروج پر شادی کر کے ہر چیز سے کنارہ کشی اختیار کر لی لیکن یہ رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا ۔میری تمام تر کاوشوں کے باوجود یہ رشتہ یوں انجام پذیر کیوں ہوا اسکی تفصیلات میں کبھی بھی میڈیا پر لانا نہیں چاہوں گی انہوں سے اس موقع پر کہا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ خوش ہوں اور ان کے ساتھ ہی خوش رہنا چاہتی ہوں اور اس کے علاوہ مجھے کچھ بھی نہیں چاہیے ہے۔

تا ہم وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع کیوں لیا، حقیقت سامنے آ گئی۔ اسد خٹک نے شادی سے پہلے وینا ملک کو اربوں روپے کی جائیدادیں ہونے کی یقین دہانی کروائی مگر شادی کے بعد یہ تمام باتیں جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئیں۔گھریلو اخراجات کے لئیے بھی وینا ملک ہی کو سب کچھ کرنا پڑتا تھا۔جس کے بعد وینا ملک نے اسد خٹک سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔