Live Updates

تحریک انصاف شمالی پنجاب کے آٹھ اضلاع کے 382امیدواروں کے انٹرویوز کا ابتدائی عمل مکمل ہو گیا،منظوری کے لئے فہرست مرکزی پارلیمانی بورڈ کو بھجوائی جائیگی

بدھ 23 مئی 2018 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے آٹھ اضلاع کے 382امیدواروں کے انٹرویوز کا ابتدائی عمل مکمل ہو گیا۔منظوری کے لئے فہرست مرکزی پارلیمانی بورڈ کو بھجوائی جائیگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو شمالی پنجاب کے آٹھ اضلاع میں قومی اسمبلی کے 24حلقوں کے لئے 74جبکہ صوبائی اسمبلی کی48حلقوں کے لئے 382امیدواروں نے ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کروائی تھیں 19مئی سے شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی اور جنرل سیکرٹری انجنیئر عطاء للہ شادی خیل پر مشتمل انٹرویو پینل نے سرگودھا کے قومی اسمبلی کی17 جبکہ صوبائی اسمبلی کی52،خوشاب سے قومی اسمبلی کے چھ جبکہ صوبائی اسمبلی کی25،چکوال سے قومی اسمبلی کے لئے تین صوبائی اسمبلی کے لئے 19اور راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی30 جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئی141امیدواروں نے اپنے کوائف پیش کئے ،شمالی پنجاب سی13خواتین نے بھی ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں ،خواہشمند امیدواروںکے انٹرویوز مکمل ہونے پر شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیا نی نے کہا کہ ہم نے اپنی سفارشات صرف میرٹ کی بنیاد پر مرتب کی ہیں حتمی فیصلہ مرکزی پارلیمانی بورڈ اور عمران خان کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات