حضرت سچل سرمست کا197واں عرس مبارک14 اور15 رمضان المبارک کو درازا شریف میں منایا جائیگا

بدھ 23 مئی 2018 23:40

سکھر۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) نامور صوفی بزرگ و ہفت زباں شاعر حضرت سچل سرمست ؒکا 197واں سالانہ عرس مبارک 14رمضان المبارک 1439ہجری بمطابق 30مئی 2018بروز بدھ سے درازا شریف تعلقہ گمبٹ میں شروع ہوگا، جس کا افتتاح مزار پر پھولوں کی چادر چڑھاکر کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خیرپور جاوید علی جاگیرانی نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ حضرت سچل سرمست کا عرس مبارک ہر سال کی طرح 14اور15رمضان المبارک کو نہایت عقیدت و احترام سے منایہ جائیگا، جس کے انتظامات مکمل کیئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف انتثامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

ڈی سی خیرپور نے کہا کہ حضرت سچل سرمست کے عرس میں نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی عقیدتمند بھی شرکت کرینگے، جن کو سہولیات دینے کیلے انتظام کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر محفل سماع، ادبی کانفرنس، مشاعرہ اور زرعی نمائش سمیت دیگر پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں، جبکہ سکیورٹی کے انتظام بھی سخت کیئے گئے ہیں۔