فیری ہوم کی نئی عمارت 2 ہزار گز پر تعمیر کی جائے گی، میئر سکھر

بدھ 23 مئی 2018 23:40

سکھر۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) میئرسکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ فیری ہوم کی نئی عمارت 2 ہزار گز پر تعمیر کی جائے گی جبکہ فیری ہوم کی موجودہ عمارت کا کرایہ بلدیہ ادا کرے گی کیونکہ والدین کی شفقت سے محروم بچے ہم سب کی توجہ کے مستحق ہیں ، ان کی کفالت ، تعلیم وتر بیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،اس سلسلہ میں سکھر میونسپل کارپوریشن تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی ، جس طرح سوئٹ ہوم میں بچے نہ صرف اعلیٰ تعلیم بلکہ بہتر رہائشی سہولتیں حاصل کررہے ہیں اسی طرح اب ننھی منی بچیوں (لڑ کیوں )کے لئے بھی --"فیری ہوم"کے نام سے ادارہ قائم کر دیا گیا ہے جو خوش آئند اقدام ہے ، معاشرتی انحطاط کے دور میں بچیوں کی تعلیم وتر بیت بہت بڑ ی ذمہ داری ہے ، مجھے یقین ہے ڈاکٹر فرزانہ کھوسواور ان کی ٹیم یہ ذمہ دایاں بہتر طور پر نبھائیں گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوسائٹی کے علاقہ میں بے سہارابچیوں کے لئے فیری ہوم میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مشتاق سرہیوصدرپی پی پی سٹی سکھر،ڈپٹی میئرطارق چوہان ،یوسی چیئرمین میرعبدالرحمن مینگل،غلام مرتضیٰ گھانگھرو،احسان لاشاری ،شفیق پیر زادہ ،ایشورلال،عذراجمال،شرف الدین پنہور XEN اور معززین نے بھی شرکت کی ۔

میئرسکھر نے کہا ہے کہ فرزانہ ویلفیئرآ ر گنائزیشن ٹرسٹ نے فیری ہوم قائم کیا ہے سکھر میونسپل کارپوریشن اس کی ہر ممکن مدد ، تعاون و کفالت میں حصہ لے گی جبکہ عمارت کا کر ایہ بھی ادا کیا جائے گا ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مخیر حضرات فیری ہوم کو سہولتوں سے آراستہ ادارہ بنائیں گے اور ننھی پریوں کے اس مسکن کو کامیاب بنائیں گے چونکہ ان بچیوں کی کفالت ہماری ذمہ داری بھی بنتی ہے ، لہٰذا مجھ سمیت بلدیہ اور یوسی چیئرمین بھی ہر ممکن تعاون کریں گے جبکہ 2ہزارگز پر فیری ہوم کے لئے عمارت تعمیرکی جائے گی ،ڈپٹی میئرطارق چوہان نے کہا ہے کہ فرزانہ کھوسو نے یہ بہت بڑ ا کام کیا ہے بے سہارالڑکیوں کے لئے ایسے اداروں کا قیام ضروری ہے ان کی پر ورش تعلیم و تربیت میں ہم سب ہر ممکن حصہ لیں گے ، سوئٹ ہوم کی طرح فیری ہوم کی بھی ہرطرح مد د کی جائے گی ۔

ڈ پٹی میئر نے کہا کہ فری ہوم پر بچیوں کی ذ مہ داری عائد ہو تی ہے ان سے تعاون ہمارا فرض ہے جسے ہم اداکریں گے۔،صدر پی پی پی سٹی سکھر مشتاق احمد سر ہیونے فیری ہوم کے قیام کو سراہتے ہو ئے کہا کہ فیری ہوم کے قیام سے ان ننھی پر یوں کا مستقبل روشن ہوجائے گا ہماری حکومت کا منشور ہر طبقہ فکر کے لئے خو شحالی او ر زندگی کی سہولتیں فراہم کرناہے ، فیری ہوم کی بھی مکمل سرپرستی کی جائے گی ،اس سے قبل ڈاکٹر فرزانہ کھوسو ایڈ و کیٹ نے مہمانوں کی خو ش آ مد ید کہتے ہو ئے کہا کہ میں میئرسکھر ڈ پٹی میئر اور آ پ سب کا شکر یہ اداکرتی ہوں کہ ا ٓ پ نے فیری ہوم کاوزٹ کیا ،مجھے یقین ہے کہ میئرصاحب ڈپٹی میئروچیئرمین صاحبان او ر شہر ی اس ادارہ کو مضبوط ومستحکم بنائیں گے ، اس موقع پر مہمان خصوصی میئرسکھر ،ڈ پٹی میئر اور یوسی چیئرمین ودیگر مہمانوں کو سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک و ٹوپی پیش کی گئی ،شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف افطار کااہتمام بھی کیا گیا ۔

میئر صاحب بچیوں کے ساتھ گھل مل گئے، یہ بچیاں 4 سال سے کم عمر کی ہیں جن کی دیکھ بحال ایک مشکل کام ہے۔