سائیٹ پولیس کی کاروائی، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی

بدھ مئی 23:40

سکھر۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) سائیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گولیمار کے علاقے کے قریب کاروائی کر کے دو ہفتہ قبل چوری کی گئی مسروقہ موٹرسائیکل برامد کرلی ، پولیس ترجمان کے مطابق مورخہ 10 مئی 2018 کو سائیٹ کی حدود سے چوری کی گئی مسروقہ موٹر سائیکل CD70 نمبر SLT 8900 برامد کرکے اصل مالک غلام اللہ مشوری کے حوالے کردی گئی ،ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی جانب سے پولیس ٹیم کی کاروائی پر شاباش کا پیغام دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :