سکھر، سادہ لباس مسلح افرادکیجانب سے ایک شخص کی سرعام تذلیل کا معمہ حل

بدھ 23 مئی 2018 23:40

سکھر۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) گزشتہ روز بندر روڈ کے قریب سادہ لباس مسلح افراد کیجانب سے ایک شخص سے سرعام تذلیل کا معمہ حل ہو گیا ، پولیس ترجمان کیمطابق واقعہ میں سادہ لباس میں موجود اے این ایف کے سیکورٹی اہلکار تھے، پولیس واقعہ کے دوران ہنگامہ آرائی کو ختم کروانے کیلیے پہنچی ہی تھی کہ اینٹی نارکوٹیکس فورس کے اہلکاروًں نے مذکورہ شخص کو افیم کے شبہ میں اٹھا کر لے گئی،ایس ایس پی سکھرنے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے احکامات صادر کیے گئے، جبکہ اے این ایف کے اعلیٰ عہدیداران کو واقع کے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، پولیس ملوث افراد کی گرفتاری کیلیے چھاپے جاری ہے، ایس ایس پی سکھر نے کہا ہے کہ ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ،ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائیگی

متعلقہ عنوان :