سکھر پولیس کا جوا اڈے پر چھاپہ ، 9 جواری گرفتار کر لئے گئے

بدھ مئی 23:40

سکھر۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) اے ایس پی سٹی کی سربراہی میں پولیس کی تھانہ باگڑجی کی حدود میں جوا اڈہ پر چھاپہ کاروائی کے دوران 09 جواری گرفتار کر لیے گئے، پولیس ترجمان کیمطابق گرفتار ملزمان سے تاش کے پتے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکلیں برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ باگڑجی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان میں غلام سرور خروس،سنسار علی مہیسر ، وقار علی گھمرو،ندیم مھر، علی احمد گھمرو،عالم راھیجو،عبدالرحمان گھمرو،فدا حسین گھمرو، ابو بکر مھرشامل ہیں، ایس ایس پی سکھر نے پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام دیا ہے

متعلقہ عنوان :