سکھرپولیس نے قید اور شوہر کے تشدد کا شکار خاتون اقراء کو بچوں سمیت بازیاب کرا لی

بدھ 23 مئی 2018 23:40

سکھر۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سکھرپولیس نے مظفرآباد کشمیر کی رہائشی گھریلو قید اور شوہر کے تشدد کا شکار خاتون اقراء بچوں سمیت بازیاب کرا لی ، پولیس ترجمان کیمطابق 15 پر کال موصول ہونے پر ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے ایس ایچ او آباد سے فوری کاروائی کی ہدایت کی اورخاتون اور بچوں کو بازیاب کروانے کی ہدایات دیں، پولیس کی جانب سے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھر سوسائٹی میں کاروائی کرتے ہوئے مسمات اقراء بہن ارم، عائیشہ بیٹا رمیز کو باحفاظت بازیاب کرالیا ، پولیس کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرا شہر خاندان اور پولیس کے خوف سے وہاں سے فرار ہے، شفیق ایک ماہ قبل کشمیر سے سکھر لایا یہاں ایک کرائے کے مکان لے کر دیا جہاں ہم پے بیجا تشدد کرتا اور غلط کام کروانے پر مجبور بھی کرتا صائمہ نے پولیس کا تحفظ دینے پر ایس ایس پی صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم شفیق گرفتار ر لیا ہے ، ارم نے کچہ عرصہ قبل توفیق کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جس سے اسکے دو بچیں بھی ہیں ۔ خاتون کوسیشن کورٹ حدود کی عدالت ایڈیشنل سیشن جج غلام قادر تنیو کے پاس پیش کیا گیا عدالتی کاروائی کے بعد خاتوں اور بچوں کو بھائی مشرف جٹ کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :