اداکارہ میرا کی محبت نے ایک اور گھر برباد کر دیا

میرا کی تصاویر گھر میں لگانے والے نوجوان سے بیوی نے طلاق لے لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 مئی 2018 23:47

اداکارہ میرا کی محبت نے ایک اور گھر برباد کر دیا
اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23مئی 2018ء ) :اداکارہ میرا کی محبت نے ایک اور گھر برباد کر دیا۔ میرا کی تصاویر گھر میں لگانے والے نوجوان سے بیوی نے طلاق لے لی۔تفصیلات کے مطابق سکینڈل کوئین میرا اکثر اپنے بیانات اور گلابی انگریزی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ۔انے خبروں میں رہنے کی ایک بڑی وجہ انکے خاص فین بھی ہیں جو انکی محبت میں ہر چیز بھلا دیتے ہیں ،ان ہی میں سے ایک مداح کو گھر میں انکی تصاویر لگانا مہنگا پڑ گیا۔

میرا کی تصاویر لگانے پر بیوی نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔پست قد نوجوان فرخ کوڈو کی شادی ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی ۔شروع شروع میں تو سب معاملات اچھے سے چلتے رہے لیکن فرخ کی بیوی کو اس کی ایک حرکت پر شدید اعتراض تھا اور وہ یہ کہ اس نے گھر بھر کی دیواروں پر اپنی پسندیدہ اداکارہ میرا کی تصاویر چسپاں کر رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

فرخ کی بیوی بارہا اس سے یہ گلہ کر چکی تھی کہ اسے فرخ کی یہ حرکت نہیں پسند اس لئیے میرا کی تصاویر گھر کی دیواروں سے اتار لی جائیں لیکن فرخ اپنی بیوی کے بارہا اصرار پر بھی نہ مانا۔

فرخ کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا کے بغیر نہیں رہ سکتا میرا کی تصویر کسی صورت بھی نہیں ہٹاؤنگا ۔اسکا مزید کہنا تھا کہ بچپن میں ہی اداکارہ میرا کا فین ہوں اسے بھلانا بہت مشکل ہے، کاش کہ اسے بھی کسی سے سچا عشق ہو جائے۔اس پر اسکی بیوی نے فرخ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا اور فرخ سے طلاق لے لی۔یوں اداکارہ میرا کی محبت نے ایک اور گھر برباد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :