اسلام آباد، جعلی چیک دینے والے ملزم کیخلاف کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ملزم گرفتار

جمعرات 24 مئی 2018 00:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) رقم ادھار لے کر دھوکہ دہی اور فراڈ کرتے ہوئے ایک کڑور بیس لاکھ روپے سے زائد کی رقم کا جعلی چیک دینے والے ملزم کے خلاف کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایف ایٹ تھری کی رہائشی مسمات فرح آصف نے کوہسار پولیس کودرخواست میں موقف اپنایا کہ اسکے شوہر آصف سعید کے دوست ملزم ڈاکتر عمران نثار کیانی کے ساتھ قریبی کاروباری اور فیملی تعلقات تھے جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عمران نثا ر نے ذاتی استعمال کیلئے ادھار رقم کا مطالبہ کیا اور وعدہ کیا کہ وہ جلد آپ کو رقم واپس کر دے گا اور اس مد میں ملزم نے اپنی کمپنی ویژن ٹیچ کا ایک عدد چیک بینک الفلاح ایف سیون مرکز برانچ کا مالیت ایک کڑور 20 لاکھ 64 ہزار روپے دیا جو مقررہ تاریخ کو ڈس آنر ہو گیا تاہم سائلہ نے متعدد بار ملزم سے رابطہ کیا اور اپنی رقم کا تقاضا کیا جو ملزم بار بار ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ۔

کوہسار پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :