ملالہ یوسف زئی کا پاکستانی طالبہ سبیکہ شیخ کے والد کو فون ، اظہا ر تعزیت

جمعرات 24 مئی 2018 00:10

ملالہ یوسف زئی کا پاکستانی طالبہ سبیکہ شیخ کے والد کو فون ، اظہا ر تعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے امریکا میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکہ شیخ کے والد کو فون کرکے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف زئی نے سبیکا شیخ کے والد عزیز شیخ سے فون پر رابطہ کیا، ملالہ نے سبیکہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ایک ہونہار بیٹی سے محروم ہو گئی ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے سبیکہ کے والد اور بہن سے کہا کہ وہ انہیں اپنی بیٹی اور بہن کی طرح سمجھیں، وہ ان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ سبیکہ کے والد نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’گن وائلنس‘ کے خلاف آواز اٹھائی جائے جس پر ملالہ یوسف زئی نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس معاملے پر ان کا پورا ساتھ دیں گی۔