اسلام آباد ،تھانہ کھنہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود گئے ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،چار زخمی

جمعرات 24 مئی 2018 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں بچوں کی لڑائی شدت اختیار کرتے ہوئے بڑوں تک پہنچ گئی علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا ایک شخص جاںبحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات تھانہ کھنہ اسلام آباد کی حدود میں ابو بکر مسجد کے قریب کھیل کے دوران بچوں کی لڑائی ہوگئی جو موقع پر تو ختم ہو گئی تاہم تھوڑی دیر بعد دونوں طرف سے بڑوں کے آنے کے بعد لڑائی میں شدت آگئی اور فائرنگ کا استعمال شروع ہو گیا جس سے ارشد نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا ۔

فائرنگ کی اطلاع پر ایس ایچ او کھنہ ملک لیاقت علی موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ۔