سعودی ولی عہد کا فرانسیسی صدر کو فون، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات 24 مئی 2018 09:50

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور انھیں مزید فروغ دینے کے طریقو ں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔