نیپا وائرس کا خطرہ، بحرین نے اپنے شہریوں کو جنوبی بھارت کا سفر کرنے سے خبردار کر دیا

جمعرات 24 مئی 2018 09:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بھارتی شہر ممبئی میں بحرین کے قونصل خانے نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ نیپا وائرس کے سبب جنوبی ریاست کیرالہ کا سفر کرنے سے اٴْس وقت تک گریز کریں جب تک صورت حال کنٹرول میں نہیں آ جاتی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیرالہ میں اس وائرس کے پھیلنے کے بعد سے اب تک 11 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں شعبہ صحت اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا نادر نوعیت کا یہ وائرس دماغ کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔ اس سے قبل جنوبی ریاست کرناٹک میں بھی نیپا وائرس کا انکشاف ہو چکا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نیپا وائرس سے تحفظ کے واسطے ویکسین نہیں پائی جاتی۔ اس کو مخصوص قسم کے چمگادڑ منتقل کرتے ہیں اور یہ جسمانی رطوبت کے ذریعے پھیلتا ہے۔

متعلقہ عنوان :