کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدر آباد کے درمیان آئی پی ایل کا کوالیفائر ٹو میچ (آج) کھیلا جائیگا

جمعرات مئی 09:50

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے، لیگ کا کوالیفائر ٹو میچ (آج) جمعہ کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائیگا جس میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں فائنل میچ میں رسائی کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور لیگ اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے، لیگ کا کوالیفائر ٹو میچ25 مئی کو کھیلا جائیگا، کوالیفائر ٹو میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں فائنل میچ تک رسائی کے لئے کوشش کرینگی۔

اور جو ٹیم کامیاب ہوگی اس کا مقابلہ پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم چنائی سپر کنگز سے ہوگا اور لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔