جرمنی اور ترکی 2024ء میں شیڈول یورپین فٹ بال شپ فائنلز کی میزبانی کی دوڑ میں شامل

جمعرات 24 مئی 2018 09:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) جرمنی اور ترکی نے 2024ء میں شیڈول یورپین فٹ بال چیمپئن شپ فائنلز کی میزبانی کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں۔ جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن نے سب سے پہلے میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے درخواست جمع کرائی تھی اس کے دو روز بعد ہی ترکش فٹ بال ایسوسی ایشن نے بھی جرمنی کے نقشے پر چلتے ہوئے ایونٹ کی میزبانی کیلئے بڈ جمع کرا دی۔

میزبان ملک کا اعلان 27 ستمبر کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یورپین فٹ بال گورننگ باڈی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جرمنی اور ترکی نے 2024ء میں شیڈول یوئیفا چیمپئن شپ کی میزبانی کیلئے درخواستیں جمع کرا دی ہیں اور ہم میزبان ملک کا اعلان 27 ستمبر کو کریں گے۔ ڈنمارک، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ نے مشترکہ بڈ جمع کرانے پر غور کیا تھا لیکن انہوں نے جمع نہیں کرائی اور اب میزبانی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری ڈیڈلائن بھی ختم ہو چکی ہے ۔ واضح رہے کہ یورو 2024ء چیمپئن شپ میں 24 ٹیموں پر مشتمل فارمیٹ کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :