عمان میں سمندری طوفان کا خطرہ ،ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا

جمعرات مئی 09:50

مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) عمان کے محکمہ شہری دفاع نے ساحلی علاقوں سمیت ، وادیوں اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ممکنہ سمندری طوفان کے خدشہ کے پیش نظرانخلاء کی ہدایت جاری کردی۔

(جاری ہے)

العریبیہ نیوز کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ بحر عرب میں سمندری طوفان کے باعث ساحلی علاقوں سمیت وادیوں اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگ محفوظ مقامات کی طرف جائیں۔ سمندری طوفان کے باعث ساحلی علاقوں کے علاوہ وادیوں میں رہنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :