بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پانی کی قلت پر کانگرس کا مٹکا پھوڑ احتجاج

جمعرات مئی 09:50

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) بھارت میں پینے کے پانی کی قلت اور عدم سپلائی پر کانگریس پارٹی نے عام آدمی پارٹی حکومت کے خلاف’’ مٹکا پھوڑ‘‘احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں مظاہرین نے پینے کے پانی کی قلت اور عدم سپلائی پر کانگریس پارٹی نے عام آدمی پارٹی حکومت کے خلاف’’ مٹکا پھوڑ‘‘مظاہرہ کیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی مظاہرین نے کیجریوال حکومت پر پانی مافیاوں سے ساز باز کا الزام لگایا۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب میں ڈی پی سی سی صدر اجے ماکن نے کہا کہ حکومت پانی مافیا سے ملی ہوئی ہے۔ کانگریس پارٹی حکومت کے خلاف اپنے کارکنوں کے ساتھ سڑکوں پر اتر آئی۔ راجندر نگر میں حکومت کے خلاف مٹکا پھوڑ مظاہرے کے دوران اجے ماکن نے کہا کہ عوام کے حصے کا پانی فائیو اسٹارہوٹلوں کو سپلائی کیا جارہا ہے۔ شیلا ڈکشت کے دور اقتدار میں ہریانہ پانی فراہم کرنے میں رکاوٹیں ڈالتا تھا لیکن کبھی قلت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ہریانہ حکومت سے تنازع کی بات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :