مکہ مکرمہ شاہر اہ پر ٹیلی فون ٹاور پر لٹک جانے والے کارکن کو اتار لیا گیا

جمعرات مئی 09:50

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سعودی محکہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے مکہ ہائی وے پر ٹیلی فون کمپنی کے ٹاور پر لٹک جانے والے کارکن کو بحفاظت اتار لیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیس سے گفتگو میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ کارکن مکہ مکرمہ ، الکر شاہراہ عام پر موبائل کمپنی کے ٹاور کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک سیڑھی سلپ ہو گئی اور وہ ٹاور سے لٹک گیا۔

کارکن کو لٹکا دیکھ کر وہاں موجود لوگوںنے فوری طور پر شہری دفاع کو اطلاع دی جہاں سے مخصوص یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد لٹکے ہوئے کارکن کو بحفاظت اتارلیا ہے۔ کارکن کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا تاہم طبی معائنہ کے لئے اسے سپتال میں پہنچا دیا گیا ہے۔