گزشتہ 5 یوم کے دوران 44لاکھ سے افراد مکہ مکرمہ آئے ، سعودی حکام

جمعرات 24 مئی 2018 09:50

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) مکہ گورنریٹ نے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں میں حرم شریف آنے والوں کی تعداد 44 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ریاکرڈ کی گئی ہے۔ سبق نیوز نے مکہ گورنریٹ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے لکھا ہے کہ 30 شعبان سے 5 رمضا ن المبارک کی شب تک مختلف شہروں سے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر بنائی جانے والی کار پارکنگ سے حاصل ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ گاڑیاں باب علی اسٹیشن پر پہنچی جن کی تعداد 89 ہزار 237 تھی جن میں سوار افراد کی تعداد 7 لاکھ 16 ہزار 667 رہی۔

جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق گزشتہ 5 دنو ںمیں اجیاد المصافی اسٹیشن پر آنے والی گاڑیوں کی تعداد 62,916 رہی جن میں 617,683 مسافر سوار تھے۔ باب علی اسٹیشن پر 89 ہزار 237 گاڑیاں پارک کی گئیں جن میں آنے والے مسافروں کی تعداد 716,667۔

(جاری ہے)

جبل الکعبہ اسٹیشن پر 19ہزار 559 گاڑیاں پارک کی گئیں جن میں سوار معتمرین کی تعداد 145,982 تھی۔ باب ملک عبدالعزیز اسٹیشن پر آنے والی گاڑیوں کی تعداد 42,750 تھی جبکہ مسافروں کی تعداد 423189 رہی۔

جرول اسٹیشن پر 18ہزار 794 گاڑیاں رجسٹرکی گئیں جبکہ اس اسٹیشن پر آنے والے مسافر کی تعداد 201,495 رہی۔ دیگر شہر وں سے آنے والے معتمرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے شہر کے بیرونی جانب پارکنگ کی سہولت بہترین ہے اس سے کافی سہولت ملتی ہے اور ہم اپنی گاڑیاں شہر سے باہر پارک کر کے آرام سے شٹل بس سروس کے ذریعے حرم شریف پہنچ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :