رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا آئی پی ایل کی اختتامی تقریب میں شرکت کا امکان

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی اختتامی تقریب میں نظر آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف بھی مختصر وقت کے لئے 27 مئی کو ممبئی میں ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کیاختتامی تقریب میں شرکت کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ کترینہ کیف ڈانس نمبر پر پرفام کریں گی جبکہ رنبیر کپور کا میزبانی کرنے کا امکان ہے۔ تقریب میں سلمان خان، کرینہ کپور خان، جیکولین فرنینڈس، سونم کپور اور کارتک آریان پرفام کریں گے۔