امیتابھ بچن کی انسٹاگرام پر مزاحیہ پوسٹ جاری

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈا داکار امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر مزاحیہ پوسٹ جاری کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مزاحیہ پوسٹ جاری کر دی جس میں امیتابھ بچن نے دو عینکیں پہن رکھی ہیں جن میںسے ایک آنکھوں پر اور دوسری سر پر رکھی ہوئی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ میں جم کے لئے تیار ہوں، میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ مجھے فالو نہ کریں بلکہ آپ جم کے لئے ورون کو فالو کریں۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن ان دنوں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکبسندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :