ریتک روشن بھی ودیا وکس کی گلوکاری کے مداح نکلے

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ریتک روشن بھی ودیا وکس کی گلوکاری کے مداح نکلے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادکارہ ریتک روشن نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکارہ ودیا وکس کے ساتھ بنائی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں ودیا وکس کے انٹرنیٹ پر گانے بہت شوق سے سنتا ہوں اور مجھے ان کی گلوکاری بہت پسند ہے۔

(جاری ہے)

ان دنوں ودیا وکس ریتک روشن کی نئی فلم ’’سپر 30‘‘ کے گانے کے لئے میوزک کمپوزر شنکر کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہیں۔ فلم ’’سپر 30‘‘ کی کہانی معروف ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر مبنی ہے۔