عالیہ بھٹ کا رشی کپور کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوبارہ رشی کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ نے 2016ء مین فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘میں رشی کپور کے ساتھ کام کیا اور اب انہوں نے دوبارہ سے ادکار رشی کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ عالیہ بھٹ ان دنوں فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، جبکہ رشی کپور عمران ہاشمی کے ساتھ جیتھو جوزف کی نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :