فلم ’’ریس تھری ‘‘ کا نیا گانا’’سیلفش‘‘( آج ) ریلیز کیا جائے گا

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈا داکار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری ‘‘ کا نیا گانا’’سیلفش‘‘آج جمعہکوریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم ’’ریس تھری‘‘ کے نئے گانے’’سیلفش‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔

گانے کے بول سلمان خان نے لکھے ہیں جبکہگانے میں اپنی آواز کا جادو پاکستانی گلوکار آطف اسلم اور لولیا ونٹر جگایا ہے گانا سلمان خان ،بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شا پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، ثاقب سلیم شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :