اقوام متحدہ، انسدادِ بد عنوانی کے عالمی کنونشن کی 15ویں سالگرہ کی تقریب

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) اقوام متحدہ نے انسداد بد عنوانی کے عالمی کنونشن کی15ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق کنونشن کی183 رکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میںکنونشن پر عمل درآمد، متعلقہ شعبوں میں بین الاقوامی تعاون اور بد عنوانی کی روک تھام کے اقدامات سمیت دیگر امور پر وسیع پیمانے پر اتفاق رائے ہوا۔

واضح رہے کہ اکتوبر2003ء میں اقوام متحدہ کی 58 ویں جنرل اسمبلی میں انسداد بد عنوانی کے عالمی کنونشن کی منظوری دی تھی۔انسداد بد عنوانی کے حوالے سے یہ پہلا عالمی قانونی کنونشن ہے جس میں 183ممالک شریک ہیں۔چین نے 2005ء میں اس کنونشن کی منظوری دی اورعالمی ادارے کی رہنمائی میں انسداد بد عنوانی کے نئے بین الاقوامی نظام کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے

متعلقہ عنوان :