ْجی سیون ، یورپی یونین نے وینزویلا کے صدارتی انتخاب کے نتائجکو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

جمعرات مئی 10:40

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) دنیا کے سات امیر اور صنعتی ملکوں کے گروپ جی سیون نے وینزویلا کے صدارتی انتخابات کو مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جی سیون کے ممالک برطانیہ،، جرمنی،، فرانس،، کینیڈا،، امریکا، اٹلی اور جاپان کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ نکولس مادوروکا انتخاب بنیادی بے قاعدگیوں سے عبارت ہے اور انہیں جائز اور شفاف نہیں قرار دیا جا سکتا۔ ان ملکوں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین نے بھی مادورو کے الیکشن کو مسترد کر دیا ہے۔ اس بیان کے مطابق وینزویلا کا صدارتی الیکشن واضح طور پر عالمی معیارات سے دور دکھائی دیتا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی برادری بھی اس الیکشن کو افسوسناک قرار دے چکی ہے۔