جنوبی امریکا اور کریبیین علاقوں میں بحری قذاقی کی وارداتوں میں اضافہ، خصوصی رپورٹ

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ایک تازہ رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکا اور کریبیین کے سمندری علاقوں میں قزاقی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سمندری معاملات پر نگاہ رکھنے والی انٹرنینشل غیر سرکاری تنظیم دی اوشنز بی یانڈ پائریسی (او بی پی) کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 ء کے مقابلے میں گزشتہ برس جنوبی امریکی اور کریبیین سمندروں میں قزاقی کی وارداتوں میں 163 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 2017 ء میں ان سمندری علاقوں میں مجموعی طور پر71 قزاقی کی وارداتیں ہوئی تھیں۔ او بی پی کے مطابق59 فیصد واقعات سمندری گزرگاہوں میں رونما ہوئے جب کہ بعض ملکوں کی سمندری حدود میں کشتیوں پر ڈکیتیاں بھی کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :