بریگزٹ کے بعد برطانوی شہریوں کی ریکارڈ تعداد نے جرمن شہریت حاصل کر لی

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

بریگزٹ کے بعد برطانوی شہریوں کی ریکارڈ تعداد نے جرمن شہریت حاصل کر ..
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) برطانیہ میں بریگزٹ کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم کے بعد مسلسل دوسرے برس بھی ریکارڈ تعداد میں برطانوی شہریوں کو جرمنی کی شہریت دی گئی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات جرمنی کے وفاقی دفتر شماریات کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2017ء کے دوران 7,500 برطانوی شہریوں کو جرمن شہریت دی گئی جو اس سے ایک برس قبل قائم کئے گئے ریکارڈ سے بھی دو گنا تعداد ہے۔ برطانیہ میں 2016ء میں یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد سے جرمن شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند برطانوی باشندوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔