ٹیلی کام کے شعبہ کی مجموعی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران11.91 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

جمعرات مئی 10:40

ٹیلی کام کے شعبہ کی مجموعی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران11.91 فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی مجموعی درآمدات میں11.91 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران جولائی تا اپریل 2017-18ء میں ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات 1.266 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدی حجم 1.131 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں میں ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات میں 12 فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق اپریل 2017ء کے مقابلہ میں اپریل2018ء کے دوران درآمدات میں 30.16 فیصد کا اضافہ ہونے سے درآمدی بل 103.038 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 134.117 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :