باستمی چاول کی برآمدات میں اپریل کے دوران 4.85 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریارت

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

باستمی چاول کی برآمدات میں اپریل کے دوران 4.85 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) اپریل 2018ء کے دوران باستمی چاول کی قومی برآمدات میں 4.85 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریارت پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران باستمی چاول کی برآمدات کا حجم 57.3 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2017ء کے دوران باستمی چاول کی برآمدات کا حجم 54.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح اپریل 2017ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران باستمی چاول کی ملکی برآمدات میں 2.6 ملین ڈالر یعنی 4.85 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔