پام آئل کی درآمدات میں اپریل کے دوران 22.44 فیصد اضافہ

جمعرات مئی 10:40

پام آئل کی درآمدات میں اپریل کے دوران 22.44 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) اپریل 2018ء کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 22.44 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں اپریل 2018ء کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم 21.39 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اپریل 2017ء کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم 17.47 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح اپریل 2017ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 3.92ارب روپے یعنی 22.44 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :